the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ناروے میں اسکارف پہنے ایک مسلمان خاتون کے بال کاٹنے سے انکار اور انہیں ہیئر سیلون سے نکالنے والی ہیئر ڈریسر پر ایک ہزار یورو کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ 

 اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں ناروے کے جنوب مغربی قصبے برائن میں مسلمان خاتون ملِکا بیان کے بال کاٹنے سے انکار پر عدالت نے میریٹ ہوڈنے نامی ہیئر ڈریسر پر 10 ہزار کرونر (1200 ڈالر) جرمانہ عائد کیا اور خاتون ہیئر ڈریسر کو 600 ڈالر عدالتی اخراجات کی مد میں بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیئر ڈریسر نے صرف مسلمان ہونے کی بنا پر جان بوجھ کر ملِکا بیان کے بال کاٹنے سے انکار کیا اور



انہیں اپنے سیلون سے باہر نکالا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مذہبی امتیاز برتنے پر میریٹ ہوڈنے کو 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی تھی۔ میریٹ ہوڈنے کے وکیل نے مقامی نیوز ایجنسی این ٹی بی کو بتایا کہ ان کی موکلہ اپنے خلاف عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 47 سالہ میریٹ ہوڈنے کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہوں نے ملکا بیان کو مسلمان ہونے کی بنا پر اپنے سیلون سے نہیں نکالا، بلکہ انہیں لگا کہ مسلمان خاتون اسکارف پہن کر ایک سیاسی نظریے کی نمائندگی کر رہی ہیں جسے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئیں اور انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔ میریٹ ہوڈنے پر پہلے مذہبی امتیاز برتنے پر 8 ہزار کرونر جرمانہ عائد کیا گیا تھا، جسے انہوں نے ادا کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد کیس ضلعی عدالت منتقل کردیا گیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
Toufeeq Says:
News Item

Comment posted on September 15 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.